Get in touch!



Get in touch!



Agri Content

Poultry & Birds
Read about general practices related to Broiler Poultry farming and how to prevent or cure its diseases
Poultry & Birds

Domestic Poultry

Broiler Poultry farming
اقتصادی اہمیت

پاکستان میں گوشت کی پیداوارکےلحاظ سےبرائلرکاگوشت بیف کےبعددوسرےنمبرپرہے۔پاکستان اکنامک سروے2022-2023کےمطابق2.160ملین ٹن برائلرکےگوشت کی پیداوار ہوئی جبکہ اس دورانیےمیں1703.36ملین برائلرمرغیوں کی تعدادکےلحاظ سےپیداوارہوئی۔برائلرفارمنگ ایک منافع بخش کاروبارہےجس میں سرمایہ کاری کرکےخاطرخواہ منافع کماناممکن ہے۔ اگر7000سے10000برائلرمرغیوں کاشیڈبنایاجائےتودوماہ کےبعد7سے8فیصدمنافع کمایاجاسکتاہےجس میں بتدریج اضافہ ہوتاجاتاہے۔
برائلرفارمنگ کی اقسام
عمومی طورپرپاکستان میں برائلرفارمنگ تین طرح سےکی جاتی ہےجن کی تفصیل مندرجہ ذیل میں دی گئی ہے:
کنٹرولڈشیڈفارمنگ(مکمل آٹومیٹک فارمنگ)

برائلرمرغیوں کوجدیدطریقوں اورخودکارمشینوں کی مددسےپالنابرائلرکنٹرولڈفارمنگ کہلاتاہے۔اس طریقےمیں مرغیوں کوایسےشیڈمیں میں پالا جاتاہےجس میں درجہ حرارت،نمی،ہواکی رفتار،خوراک وغیرہ تمام چیزیں مشینوں کی مددسےمہیا کی جاتی ہیں۔خودکارمشینیں مرغیوں کی جسمانی ضرورت کےمطابق شیڈکادرجہ حرارات،ہوامیں نمی اورہواکی رفتارکاتعین کرتی ہیں
فوائد

- بجلی کی لاگت بھی کم آتی ہے۔ - مختلف اقسام کی متعدی بیماریوں کوفارم پرمنتقل ہونےسےکسی حدتک روکاجاسکتاہے۔ - اوپن شیڈمیں خوراک کی فراہمی کیلئےآٹومیٹک یاسیمی آٹومیٹک دونوں طریقوں سےکی جاسکتی ہے۔چھوٹ پیمانےپرخوراک کیلئےخوراک کےبرتن رکھےجاتے ہیں جن میں خوراک ختم ہونےکےبعددوبارہ بھردیاجاتاہے۔ - پانی کیلئےخودکارنالیاں اورڈرنکرلگائےجاتےہیں۔چھوٹےپیمانےپرپانی کےگیلن بھرکررکھےجاتےہیں۔ - موسم میں تبدیلی کیلئےشیڈکےگِردترپالیں اوربڑےشاپرلگائےجاتےہیں جن پرکنٹرولڈشیڈکی نسبت کم خرچ آتاہے۔
نقصانات

- شیڈبنانےپرلاگت بہت زیادہ آتی ہے۔ - شیڈکی مشینری بہت مہنگی ہوتی ہےاوران کی دیکھ بھال پربھی کافی پیسہ خرچ ہوتاہے۔ - اگرخوراک یا پانی کی کوئی مشین خراب ہوجاتی ہےجب تک ٹھیک نہیں ہوتی تب تک مرغیوں کو خودسےخوراک دینی پڑتی ہےجوزیادہ مرغیوں کی تعدادکیلئےایک مسئلہ ہے۔ - بجلی کی فراہمی 24گھنٹےیقینی بناناضروری ہوتاہےجس کیلئےاضافی جنریٹرلگائےجاتےہیں جن پرمزیدخرچ بڑھ جاتاہے۔
سیمی کنٹرولڈفارمنگ/اوپن شیڈفارمنگ

پاکستان میں زیادہ تربرائلرفارمنگ کیلئے اوپن شیڈیاسیمی کنٹرلوڈبرائلرفارمنگ اپنائی جاتی ہے۔اس فارمنگ میں اندرونی موسم کومرغیوں کی ضرورت کےمطابق تبدیل کرنےکیلئےپنکھےاورہیٹروغیرہ تولگائےجاتےہیں لیکن آلات مکمل طورپرخودکارنہیں ہوتے۔
فوائد

- مکمل کنٹرولڈفارمنگ کی نسبت اس شیڈ پرلاگت کم آتی ہے۔ - بجلی کی لاگت بھی کم آتی ہے۔ - مختلف اقسام کی متعدی بیماریوں کوفارم پرمنتقل ہونےسےکسی حدتک روکاجاسکتاہے۔ - اوپن شیڈمیں خوراک کی فراہمی کیلئےآٹومیٹک یاسیمی آٹومیٹک دونوں طریقوں سےکی جاسکتی ہے۔چھوٹ پیمانےپرخوراک کیلئےخوراک کےبرتن رکھےجاتے ہیں جن میں خوراک ختم ہونےکےبعددوبارہ بھردیاجاتاہے۔ - پانی کیلئےخودکارنالیاں اورڈرنکرلگائےجاتےہیں۔چھوٹےپیمانےپرپانی کےگیلن بھرکررکھےجاتےہیں۔ - موسم میں تبدیلی کیلئےشیڈکےگِردترپالیں اوربڑےشاپرلگائےجاتےہیں جن پرکنٹرولڈشیڈکی نسبت کم خرچ آتاہے۔
نقصانات

- اوپن شیڈمیں مختلف اقسام کی بیماریوں کی منتقلی کاامکان رہتاہے۔ - شیڈکےاندردرجہ حرارت،نمی اورہواکی مقدارکومرغیوں کی ضرورت کےمطابق تبدیل کرنامشکل ہوتاہے۔ - مرغیوں کی صحت اوربڑھوتری یکساں رکھناکافی مشکل ہوتاہے۔
فری رینج برائلرفارمنگ

فری رینج برائلرفارمنگ میں گولڈن مصری یاکراس نسل کی مرغیاں گوشت کیلئےپالی جاتی ہیں۔ان مرغیوں کاگوشت دیسی مرغیوں کی طرح لال ہوتاہےاوردیسی گوشت کےطورپرفروخت کیا جاتاہے۔ان مرغیوں میں موسم اورمتعددبیماریوں کےخلاف قوت مدافعت زیادہ ہوتی ہےاس لیےان کےشیڈکی تعمیراورفارمنگ میں لاگت کم آتی ہے۔
فوائد

- اس طریقےمیں رہائش اوردیکھ بھال کےحوالےسےخرچ کم آتاہے۔ - جومرغیاں فری رینج میں پالی جاتی ہیں ان میں روایتی برائلرکی نسبت بیماریوں کےخلاف قوت مدافعت زیارہ ہوتی ہے۔ - ان مرغیوں کاگوشت دیسی مرغیوں کےگوشت کی طرح لال ہوتاہےجسےدیسی کےطورپربیچاجاسکتاہے۔ - ان مرغیوں میں سخت موسم کوبرداشت کرنےکی صلاحیت روایتی مرغیوں کی نسبت زیادہ ہوتی ہےیہی وجہ ہےدرجہ حرارت،نمی اورہواکی مقدارکوکنٹرول کرنےکیلئےخرچ کم کرناپڑتاہے۔ - کم سرمایےسےفری رینج برائلرفارمنگ باآسانی شروع کی جاسکتی ہے
نقصانات

- فری رینج برائلرفارمنگ سےمرغیاں مطلوبہ جسمانی وزن حاصل کرنےمیں زیادہ وقت لگادیتی ہیں(1.5سے2کلوگرام جسمانی وزن)۔ - انہیں مکمل بند شیڈمیں نہیں رکھا جاتالہٰذاکسی بھی خطرناک بیماری کےحملےکاخطرہ زیادہ ہوتاہے۔ - فری رینج میں مرغیاں زیادہ تعدادمیں ایک جگہ رکھی جاتی ہیں جن میں اکثرایک دوسرےکوکاٹنےکاعادت پڑجاتی ہے۔ - مرغیوں کیلئےبندشیڈکےساتھ کھلی جگہ بھی مہیاکی جاتی ہےجہاں جنگلی پرندوں،کتوں اوربلیوں سےمرغیوں کوبچانامشکل ہوتاہے۔
برائلرفارمنگ کیلئےمختلف اقسام/نسلیں

برائلرفارمنگ کیلئےمختلف نسلوں کی خصوصیات مندرجہ ذیل میں دی گئی ہیں:
کاب/کوب

- یہ نسل پاکستان سمیت دنیابھرمیں کمرشل پیمانےپربہت زیادہ پالی جاتی ہے۔ - عمرکے35دنوں میں اوسطاً1.5کلوگرام جبکہ 42دنوں میں 2.4کلوگرام وزن باآسانی حاصل کرنےکی صلاحیت رکھتی ہے۔ - تھوڑےخرچ پراچھےمعیارکاگوشت پیداکرنےکی صلاحیت رکھتی ہے۔ - اس نسل کی FCRعمرکے42دن تک 1.6تک ریکارڈ کی گئی ہے۔(42دنوں میں ٹوٹل خوراک کھاکرمطلوبہ وزن حاصل کرنےکی صلاحیت) - چھوٹی سرخی مائل کلغی اورسفیدرنگ اس نسل کی پہچان ہے۔
ہبرڈ(ہبرڈکلاسک)

- یہ نسل برائلرفارمنگ میں کاب کےبعداستعمال کی جاتی ہے - یہ نسل عمرکے35ویں دن تک1.9کلوگرام اورجبکہ 42ویں دن تک2.5کلوگرام تک جسمانی وزن حاصل کرنےکی صلاحیت رکھتی ہے۔ - گرم موسم میں بھی کم معیاری خوراک کھاکراعلیٰ معیاری گوشت کی پیداواری صلاحیت کی حامل ہے۔ - اس نسل کی FCRعمرکے35ویں دن 1.5اور42ویں دن 1.7تک ریکارڈ کی گئی ہے۔(42دنوں میں ٹوٹل خوراک کھاکرمطلوبہ وزن حاصل کرنےکی صلاحیت) - درمیانی سرخی مائل کلغی اورسفیدرنگ اس نسل کی پہچان ہے۔
راس/روس

- یہ نسل مرغیوں میں گوشت کی بہترپیداوارمیں ایک اہم مقام رکھتی ہے۔پوری دنیامیں زیادہ گوشت کی پیداوارکےلحاظ سےمشہورہے۔ - یہ نسل فری رینج برائلرفارمنگ کیلئےنہیں استعمال کی جاتی ہے۔ - یہ نسل عمرکے35ویں دن2.1کلوگرام اور42ویں دن2.8کلوگرام تک جسمانی وزن حاصل کرنےکی صلاحیت رکھتی ہے۔ - اس نسل کی FCRعمرکے35ویں دن1.5اور42ویں دن1.6تک ریکارڈکی گئی ہے۔ - چھوٹی ہلکی سرخی مائل کلغی کےساتھ سفیدرنگ اس نسل کی پہچان ہے۔
انڈین ریور

- یہ نسل دنیابھرمیں گوشت کی پیداوارکےلحاظ سےپزیرائی حاصل کررہی ہے۔ - یہ نسل شدیدموسم کوبرداشت کرنےکی بہترصلاحیت رکھتی ہے۔ - اس نسل کاجسمانی وزن 35ویں دن2.2کلوگرام اور42ویں دن2.9کلوگرام تک حاصل کرنےکی صلاحیت رکھتی ہے۔ - اس نسل کیFCR35ویں دن1.4اور42ویں دن1.5 تک ریکارڈکی گئی ہے۔
نیوہیم شائر/نیوہیمپ شائر/نیوہیمپ شار

- یہ نسل انڈوں اورگوشت دونوں مقاصدکیلئےپالاجاتاہے۔زیادہ ترگوشت کی پیداوارکیلئےفری رینج برائلرفارمنگ میں اس نسل کاانتخاب کیاجاتاہے۔ - اس نسل کےمرغے3.5 اورمرغی2.6کلوگرام جسمانی وزن حاصل کرنےکی صلاحیت رکھتےہیں۔ - اس نسل کی مرغیوں کارنگ سرخی مائل یاگولڈن ہوتاہےجوآرآئی آر(گولڈن)سےملتاجلتاہے۔
رہائش/شیڈ/مرغی خانہ

برائلرفارمنگ کیلئےرہائش/شیڈکی تعمیرکےحوالےسےچنداہم باتوں کومدِنظررکھناضروری ہے۔رہائش/شیڈکی تعمیرکیلئےمندرجہ زیل میں تفصیلات بیان کی گئی ہیں:
شیڈبنانےکیلئےجگہ کاانتخاب

- نشیبی یاسیم زدہ علاقےکاانتخاب نہ کریں۔ - ایسی جگہ کاانتخاب کریں جہاں قریب کوئی دوسرابرائلرفارم نہ ہو۔ - جہاں بجلی کی فراہمی ہواورزمینی پانی میٹھاہو۔ - قریب کوئی زیادہ آبادی والاشہریاقصبہ نہ ہو۔ - آمدورفت کیلئےسڑک کارابطہ ضروری ہے۔ - کوشش کریں قریب کوئی مویشیوں کےباڑےبھی نہ ہوں۔
تعمیر

- برائلرمرغیوں کیلئے4ہفتےکی عمرتک 0.5یاآدھامربع فُٹ جگہ جبکہ اسکےبعد1مربع فُٹ جگہ درکارہوتی ہے۔شیڈکی تعمیرکیلئےمطلوبہ مرغیوں کی تعدادکومدِنظررکھیں۔ - شیڈکی تعمیر میں رُخ کاتعین مرغیوں کی دیکھ بھال میں اہم کرداراداکرتاہے۔ایسےمیدانی علاقےجہاں آب وہواگرم ہےوہاں شیڈ لمبائی کےرُخ شرقاًغرباً اورچوڑائی کےرُخ شمالاًجنوباًہوناچاہیےتاکہ گرم موسم میں دھوپ شیڈکےاندرکم سےکم داخل ہواورتازہ ہواکاگُزرممکن ہوسکے۔
تعمیر

- عمومی طورپرشیڈکی تعمیرکیلئے30سے35فُٹ چوڑائی اور100سے150فُٹ لمبائی رکھی جاتی ہےجو5000برائلرمرغیوں کیلئےکافی ہے۔شیڈکی چھت کی زمین سےاونچائی10سے12فُٹ رکھیں۔ - شیڈکی کھڑکیاں زمین سےتقریباً1فُٹ اونچی رکھیں۔ - شیڈکافرش پکا(سیمنٹ اوربجری سےبنا)یاکچادونوں طرح بنایاجاسکتاہےجبکہ اگرپکاہوتوزیادہ ملائم نہ ہوبلکہ کُھردراتاکہ بچھالی زیادہ دیرتک اپنی جگہ قائم رہ سکے۔ - ایک شیڈسےدوسرےشیڈکادرمیانی فاصلہ کم ازکم50فُٹ ہونالازمی ہے۔
شیڈمیں استعمال ہونےوالی اشیاء

شیڈمیں استعمال ہونےوالی اشیاء کی تفصیل مندرجہ ذیل میں دی گئی ہیں:
پنکھےاوروینٹس(ہواکےگزرنےکیلئےسوراخ)

- شیڈمیں گرمی اورحبس کوکنٹرول کرنےکیلئےپنکھےلگائےجاتےہیں۔ - شیڈکی لمبائی چوڑائی اوراونچائی کومدِنظررکھتےہوئےپنکھوں کی تعدادکاتعین کیا جاتاہے۔ - شیڈکےبیرونی موسم کےلحاظ سےپنکھےچلانےکےدورانیےکاتعین کیاجاتاہے(ایک وقت میں کتنےپنکھےاورکتنی دیرکیلئےچلانےہیں)۔ - شیڈمیں ایک سائیڈپرپنکھےلگائےجاتےہیں اوراس کی مخالف طرف خودکاروینٹس (ہواکےگزرنےکیلئےسوراخ)لگائےجاتےہیں۔
کولنگ پیڈز(ہواکوٹھنڈاکرنےکیلئےگتےلگانا)

- گرم موسم میں شیڈکےاندرکاماحول مرغیوں کیلئےسازگاربنانےکیلئےپنکھوں اوروینٹس کےساتھ ساتھ کولنگ پیڈزلگائےجاتےہیں۔ - شیڈمیں کولنگ پیڈزکےسائزاورتعدادکاتعین شیڈکےسائزاوربیرونی موسم پرمنحصرہے۔
بروڈر

- چوزوں کیلئےابتدائی دنوں میں موسم کی شدت کوبرداشت کرناانتہائی مشکل ہوتاہے۔موسم کی شدت کی وجہ سےان کی شرح اموات میں اضافہ ہوجاتاہےجسےمصنوئی طورپرکنٹرول کرنےکیلئےبروڈربنائےجاتےہیں۔گتوں یالکڑیوں کی مددسےشیڈکےاندرمخصوص جگہ بنائی جاتی ہےجہاں چوزوں کوابتدائی طورپررکھاجاتاہے۔ - ایک بروڈر250سے300چوزوں کیلئےموزوں ہوتاہے۔
2۔بروڈر

- بروڈرکےگِرد2فُٹ جگہ چھوڑکرگتےیاباریک دھاتی چادرلگائیں جس کی اونچائی1.5فُٹ ہواوراس کی لمبائی6سے7فُٹ تک ہونی چاہیے۔گتوں اورچادروں کوملاکردائرہ بنائیں جس میں چوزوں کورکھاجاتاہےاوران میں ہیٹرلگائےجاتےہیں۔ہیٹربجلی یاگیس دونوں لگائےجاسکتےہیں جبکہ اگرلکٹری یا مٹی کےتیل والےہوں توان کےدھویں کےاخراج کیلئےپائپ لگائیں تاکہ دھویں کوشیڈمیں جمع ہونےسےروکاجاسکے۔موسم کی شدت اورچوزوں کی عمرکومدِنظررکھتےہوئےبروڈرکےگِرددائرےکوکھُلاکرتےجائیں۔ - بروڈرمیں تقریباً3فُٹ گول چھتری نماکنوپی بناکراس میں دوسےتین100واٹ کےبلب لگائیں۔ - برائلرکیلئے24گھنٹےروشنی/لائٹ چاہیےہوتی ہے۔40واٹ کابلب100مربع فُٹ شیڈکیلئےکافی ہے۔اسی حساب سےشیڈمیں بلب لگائیں۔
بچھالی/لیٹر

- برائلرمرغیاں پالنےکیلئےشیڈمیں فرش پربچھونےکیلئےاس پربچھالی ڈالی جاتی ہے۔ - بچھالی کی تہہ 3سے4انچ فرش سےاونچی ہونی چاہیے۔ - بچھالی کیلئےلکڑی کابرادہ،چاول کاچھلکا،بھوسہ،پرالی وغیرہ استعمال کیاجاسکتاہے۔پکی لکڑی کی نسبت کچی لکڑی کےبرادےمیں نمی جزب کرنےکی صلاحیت زیادہ ہوتی ہےاس لیےکوشش کریں کچی لکڑی کابرادہ استعمال کریں یا دونوں کومکس کرکےاستعمال کریں۔ - بچھالی سستی اورخشک ہونی چاہیے۔ - ایک فلاک کیلئےایک بچھالی کافی ہوتی ہےجسےاگلےفلاک سےپہلےٹھکانےلگانالازمی ہےاورجبکہ اگرپہلےزیادہ گیلی یاخراب ہوجائےتوتبدیل کردیں۔
ترپالیں/شاپر

- اوپن یاسیمی کنٹرولڈشیڈمیں موسم کوکنٹرول کرنےکیلئےترپالیں اورشاپرلگائےجاتےہیں۔ - ترپالیں اورشاپرلگاتےوقت اس بات کاخاص خیال رکھیں کےیہ مکمل طورپربندنہ ہوں بلکہ ان میں مناسب سائزکےسوراخ ہوں جن سےتازہ ہواکاگُزرممکن ہوسکے۔ - شدیدسردموسم میں دودوترپالیں اورشاپراستعمال کریں۔
دیگرسامان
- تھرمامیٹر اورہائیگرومیٹر - دوعددٹب اوربالٹیاں - دوعددبیلچےاورکسیاں - پرانےاخباراورگتے - دوعددپنجالیاں (بچھالی کواُلٹ پلٹ کرنےکیلئے) - 5سے6گیس یابجلی کےہیٹر - ریکارڈرجسٹر - کانٹا(وزن ماپنےکیلئے)
پولٹری شیڈمیں خوراک اورپانی کےبرتن

پولٹری فارم میں استعمال ہونےوالےخوراک اورپانی کیلئےبرتنوں کی تفصیل مندرجہ ذیل میں دی گئی ہے:
خوراک کےبرتن

- خوراک یافیڈکیلئےعمومی طورپرنالیاں اورگول برتن استعمال کیےجاتےہیں۔نالیاں اورگول برتن آٹومیٹک(خودکار)پائپ کےساتھ بھی جُڑے ہوسکتے اورخودہاتھ کےساتھ بھی رکھےجاسکتےہیں۔ - آٹومیٹک پائپ/لائن خوراک کےبرتن میں خوراک ختم ہونےپرخودسےبھردیتی ہےاوربغیرآٹومیٹک کےخودہاتھ سےبھرناپڑتاہے۔
پانی کےبرتن

- برائلرفارمنگ کیلئےتازہ اورصاف پانی کی فراہمی انتہائی لازمی ہے۔ - پانی کیلئےبرتن کےسائزاورتعدادکاانحصارمرغیوں کی تعدادپرہوتاہے۔
2۔پانی کےبرتن

- گرمیوں کےموسم میں ضرورت کےمطابق پانی کےبرتنوں کی تعدادبڑھادیں۔ - سردیوں میں زیادہ دیرتک پانی رکھاہونےکی وجہ سےٹھنڈاہوجاتاہےلہٰذاٹھنڈاپانی ضائع کرکےتازہ یانیم گرم پانی بھردیں۔
دیکھ بھال

برائلرفارمنگ کیلئےکچھ دیکھ بھال کےحوالےسےچوزوں کےفارم پرآنےسےپہلےاورپھربعدمیں اہم معلومات مندرجہ ذیل میں دی گئی ہیں:
چوزوں کےفارم پرآنےسےپہلےکی دیکھ بھال(پری بروڈنگ)

- چوزوں کی آمدسےپہلےتمام خوراک اورپانی کےبرتنوں کواچھی طرح دھوکردھوپ میں سُکھائیں۔صفائی کیلئےبرتن دھونےوالاصابن /پنکی(پوٹاشیم پرمیگنیٹ کامحلول)/کاسٹک سوڈےکادوفیصدمحلول بناکراستعمال کریں۔ - شیڈمیں کسی بھی اچھےجراثیم کُش دوا(ڈِس انفیکٹنٹ)کامحلول بناکراسپرےکریں۔شیڈپراندرونی اوربیرونی طورپراچھی طرح اسپرےکریں۔ - چوزوں کےآنےسےپہلےسےاستعمال شدہ بچھالی کواچھےطریقےسےٹھکانےلگائیں یاتلف کریں۔
دُھونی /فیومی گیشن

- شیڈکےاندردُھونی(فیومی گیشن)بھی لازمی کریں۔ - دُھونی(فیومی گیشن)کیلئےفارمالین اورپنکی(پوٹاشیم پرمیگنیٹ)استعمال کی جاتی ہے۔ - فارمالین اورپنکی کو1:2کی نسبت سےاستعمال کریں۔ - دُھونی دینےکیلئےکسی برتن میں پہلےپنکی ڈالیں اورپھرآہستہ آہستہ فارمالین ڈالتےجائیں۔ - کیمیکل برتن میں ڈال کرشیڈکی تمام کھڑکیاں اوردروازے24گھنٹوں کیلئےبندکردیں۔
چوزوں کی خرید

چوزےخریدنےکیلئےایسی کمپنی کاانتخاب کریں جس کی ساکھ اچھی ہوجہاں سےچست،صحت منداوریکساں وزن کےحامل چوزےدستیاب ہوں۔
بروڈنگ

- عمومی طورپربروڈنگ کی ضرورت سردیوں میں پیش آتی ہے۔ - بروڈنگ کےدوران شیڈمیں بجلی،گیس یالکڑی جلاکرمناسب درجہ حرارت مہیاکیاجاتاہے۔ - چوزوں کوبروڈرمیں پہلےہفتےمیں درجہ حرارت90تا95ڈگری فارن ہائیٹ درجہ حرارت دیناضروری ہے۔اس کےبعدہرہفتے5ڈگری درجہ حرارت کم کرتےجائیں جو70ڈگری فارن ہائیٹ ہوجائے۔
2.بروڈنگ

- چوزوں کوٹھنڈسےبچانےکیلئےبروڈرکےگِردگتے،جالی یاجست سےدائرہ بناکرلگائیں۔ - اگرلکڑی جلائی جائےتواس بات کاخاص خیال رکھیں کہ انگیٹھی سےنکلنےوالےدھویں کااخراج شیڈسےباہرپائپ کےذریعےکریں تاکہ دھواں اندرجمع نہ ہوسکے۔ - بروڈنگ کےدوران چوزوں کی خوراک کےبرتن انکی تعدادکےمطابق ہونالازمی ہے۔50چوزوں کیلئے1لمباکنالی نمابرتن کافی ہوتاہے۔ - بروڈنگ کےدوران چوزوں کیلئےتازہ پانی کی فراہمی لازمی ہےجس کیلئےایک گیلن 50چوزوں کیلئےکافی ہوتاہے۔
بروڈنگ کےدوران درجہ حرارت

بروڈنگ کےدوارن مناسب درجہ حرارت مندرجہ بالا ٹیبل میں دیےگئےہیں
روشنی کی ضرورت

- برائلرفارمنگ کیلئےروشنی کی مقداراوردورانیہ ان کی بڑھوتری اورپیداواری صلاحیت میں اہم کرداراداکرتاہے۔ - برائلرمرغیوں کی عمرکےلحاظ سےروشنی کی معلومات مندرجہ بالا ٹیبل میں دی گئی ہیں:
خوراک

برائلرمرغیاں گوشت کےحصول کیلئےپالی جاتی ہیں۔چھوٹی عمراوربہت کم عرصےمیں زیادہ سےزیادہ گوشت کی پیداوارحاصل کرنےکیلئےانکی خوراک بنیادی کرداراداکرتی ہے۔برائلرمرغیوں کیلئےپہلےدن سےلیکرآخری دن تک خوراک کی مقداراورمعیارانتہائی اہمیت کی حامل ہے۔برائلرفارمنگ کیلئےعمرکےلحاظ سےخوراک کے معیارکی معلامات مندرجہ ذیل میں دی گئی ہیں:
پروٹین

- مرغیوں کی جسمانی ضرورت پوری کرنےکےساتھ ساتھ گوشت کی پیداوارمیں بڑھوتری اوراضافےکیلئےخوراک میں پروٹین اہم کرداراداکرتی ہے۔ - برائلرکی خوراک میں پروٹین کیلئےمختلف اجزاء استعمال کیےجاتے ہیں جیساکہ بون میل،فِش میل،بلڈمیل،سویابین میل،کارن گلوٹن،کاٹن سیڈمیل وغیرہ۔ - برائلرکی خوراک میں پروٹین کی مقداران کی عمرکےلحاظ سےمندرجہ بالا ٹیبل میں دی گئی ہے:
انرجی/توانائی

- برائلرمرغیوں کی خوراک میں پروٹین کےبعددوسرانمبرانرجی یاتوانائی کاآتاہے۔مرغیوں کی گوشت کی پیداوارمیں اضافےکیلئےانرجی کی ضرورت ہوتی ہے۔ - برائلرمرغیوں کی خوراک میں انرجی کی ضرورت عمرکےلحاظ سےمندرجہ بالا ٹیبل میں دی گئی ہے:
نمکیات

- برائلرکی خوراک میں مختلف اقسام کےنمکیات کی ایک خاص مقدارکاہونالازمی ہے۔ - مختلف اقسام کےنمکیات یامنرلزجیساکہ کیلشیم،فاسفورس،میگنیشیم،سوڈیم،پوٹاشیم اورکلورائیڈوغیرہ شامل ہیں۔ - بازارسےبنےبنائےمنرلزمکسچربھی دستیاب ہیں جن میں برائلرمرغیوں کی بہترپیداوارکیلئےضروری منرلز کی مخصوص مقدارمیں شامل ہوتےہیں۔
خوراک کی اقسام

- برائلرکی خوراک بازارسےباآسانی دستیاب ہے - برائلرکی خوراک مختلف اقسام اورعمرمندرجہ بالا ٹیبل میں دی گئی ہیں:
خوراک کی ساخت کےلحاظ سےاقسام

ساخت کےاعتبارسےبرائلرکی خوراک تین قسم کی ہوتی ہےجن کی تفصیل مندرجہ ذیل میں دی گئی ہے: - میش - کرمز/کرمبز - پیلٹ
مرغیوں کی عمرکےلحاظ سےخوراک کی اقسام

برائلرکی خوراک کی اقسام عمرکےلحاظ سےمندرجہ بالا ٹیبل میں دی گئی ہیں
خوراک کی مقدار(عمرکےلحاظ سے)

- برائلرمرغیوں سےگوشت کی زیادہ سےزیادہ پیداوارحاصل کرنےکیلئےمناسب خوراک کی مقدارکی فراہمی لازمی ہے۔ - برائلرمرغیوں کیلئےعمرکےلحاظ سےخوراک کی مقدارمندرجہ بالا ٹیبل میں دی گئی ہے۔
بیماریاں

برائلرمرغیوں کومختلف اقسام کی متعدی اورغیرمتعدی بیماریوں کاخطرہ رہتاہے۔یہ بیماریاں نہ صرف انکی بڑھوتری اورگوشت کی پیداوارکو متاثرکرتی ہیں بلکہ جان لیوابھی ہوسکتی ہے۔برائلرمرغیوں کولاحق ہونےوالی اہم بیماریوں کی تفصیل مندرجہ ذیل میں دی گئی ہے
رانی کھیت(نیوکیسل ڈزیز)

اس بیماری کاشماروائرل بیماریوں میں ہوتاہے۔سب سےپہلےاس بیماری کی شناخت بھارت کےعلاقےرانی کھیت میں ہوئی جس وجہ سےاسےرانی کھیت کی بیماری سےجاناجاتاہے۔ اس بیماری کی وجہ سےشرح اموات10سےلیکر90فیصدتک ہوسکتی ہے۔
اسباب/وجوہات

اس بیماری کاسبب این ڈی وی وائرس ہے۔
علامات

اس بیماری کوعلامات کےاعتبارسےتین حصوں میں تقسیم کیاجاسکتاہے۔ایک حصےمیں نظام تنفس یاسانس لینےکےاعضاء پرجبکہ دوسراحصہ اعصابی نظام یادماغ اورتیسرانظام انہضام یا ہاضمے کے نظام پراثر اندازہوناہے۔کھانسنا،چھینکنا،سبزی مائل یاسفید دست، گردن اورناک کی سوجن،سانس لینےمیں تکلیف کاظاہرہونا،ٹانگوں کا فالج،گول گول دائروں میں گھومنا،انڈوں کی پیداوار میں کمی یامکمل رُک جانااوراچانک موت کاشکارہوجانااس بیماری کی علامات میں شامل ہیں۔
علاج

یہ بیماری وائرس کےذریعےپھیلتی ہےلہٰذااس بیماری کاکوئی مستندعلاج نہیں ہے۔علامات کومدِنظررکھتےہوئےعلاج کیاجاسکتاہے۔وسیع الاثراینٹی بائیوٹکس(پینی سیلین،سٹریپٹومائی سین،جینٹامائی سین،اینروفلاکساسین یاکولیسٹین) جسمانی وزن کےمطابق استعمال کیاجا سکتاہے۔
ہومیوپیتھک/ہربل علاج

ہومیوپیتھک یاہربل دوائیں (این دی کیور/این ڈی آئی بی کیور)بھی استعمال کی جاسکتی ہیں۔ ایسافوٹیڈااورلہسن کےچھوٹےٹکڑےملاکراستعمال کروائیں۔بیماری کی روک تھام اورعلاج کیلئےمفیدہے۔(ایسافوٹیڈاپنساریاہومیوپیتھک میڈیکل سٹورسےباآسانی خریداجاسکتاہے)
بچاؤ

بچاؤکیلئےبروقت حفاظتی ٹیکہ جات(این ڈی ویکسین/این ڈی لاسوٹا) کالگوانالازمی ہے۔
متعدی کورائزایازکام

یہ بیکٹریل بیماری ہے۔ یہ بیماری متاثرہ مرغی سےصحت مندمرغی میں ناک اورمنہ سےنکلنےوالی رطوبت،متاثرہ پانی،خوراک اوربرتنوں کےذریعےمنتقل ہوتی ہے۔
اسباب/وجوہات

یہ بیماری ایک بیکٹریاسےپھیلتی ہےجس کانام ایوی بیکٹریم پیراگیلینیرم ہے۔
علامات

منہ،چہرےاورآنکھوں پرسوزش(سوجن)،چھینکیں،آنکھوں سےپانی بہنا،کھاناپیناکم کردینا،سانس لینےمیں دشوری،جسمانی وزن میں کمی اورانڈوں کی پیداوارمیں کمی اس بیماری کی علامات میں شامل ہیں۔اس بیماری سےمتاثرہ مرغیوں کی شرح اموات تو کافی کم ہوتی ہےلیکن شرح پھیلاؤکافی زیادہ ہے۔
علاج

وسیع الاثراینٹی بائیوٹکس(آکسی ٹیٹراسائیکلین،ٹائلوسین،ڈاکسی سائکلین یاکولیسٹین وغیرہ)کے ساتھ ساتھ سوجن کوکم کرنےکیلئے(کیٹوپروفین یافلونگزن)دوابھی استعمال کریں ۔
بچاؤ

اس بیماری سےبچاؤکیلئےکورائزاکی ویکسین لگوائیں۔
مرغیوں /پرندوں کابخار(آئی بی/انفیکشئس برونکائٹس)
یہ ایک وائرل بیماری ہے۔
اسباب/وجوہات

یہ بیماری کوروناوائرس سےپھیلتی ہے۔اس وائرس کی کئی اقسام پائی جاتی ہیں۔10سے12ہفتوں کی عمرکےچوزےاس وائرس سےزیادہ متاثرہوتےہیں جبکہ اگرپہلےسےکسی اوربیماری کاحملہ ہوچکا ہوتواس بیماری کادورانیہ لمباہوجاتاہے۔
منتقلی

اس بیماری کےوائرس کی متاثرہ مرغیوں سےصحت مندمیں ہواکےذریعےبہت تھوڑےوقت میں مرغی خانےمیں موجودتمام مرغیاں اورچوزےمتاثرہوسکتےہیں۔
علامات

اس بیماری سےمتاثرہ چوزوں اورمرغیوں میں جوعلامات مندرجہ ذیل میں دیےگئےہیں: - نزلہ اورزکام - شرح اموات25سے30فیصدتک ہوسکتی ہے۔
علاج

- چوزوں میں بیماری کی علامات ظاہرہونےپرمرغی خانےکےدرجہ حرارت بہترکریں۔گردوں کومتاثرہونےسےبچانےکیلئےسوڈیم سٹریٹ یاپوٹاشیم سٹریٹ کوخوراک میں استعمال کریں۔ - انڈوں کی بناوٹ اورمعیارکوبہترکرنےکیلئےڈی سی پی پاؤڈرکوخوراک میں استعمال کروائیں۔ - بیماری کی شدت کو کم کرنےکیلئےملٹی وٹامن اوروسیع الاثراینٹی بائیوٹکس (پینی سیلین یااینروفلاکساسین)کااستعمال کریں۔
بچاؤ

بچاؤکیلئےحفاظتی ٹیکہ جات(آئی بی ویکسین) لگوائیں۔
مرغیوں کی چیچک(فاؤل پاکس)

یہ ایک وائرل بیماری ہےجومرغیوں،چوزوں،بطخوں،بٹیروں اورتیتروں کومتاثرکرتی ہے۔
اسباب

اس بیماری کی وجہ پاکس وائرس ہے۔عمومی طورپریہ وائرس متاثرہ مرغیوں سےصحت مندمرغیوں تک مچھروں کےذریعےمنتقل ہوسکتاہے۔
منتقلی

یہ وائرس صحت مندپرندوں میں پھٹی ہوئی جلدکےذریعےداخل ہوتاہےاسی وجہ سےوائرس کی منتقلی کی ممکنہ صورتیں مندرجہ ذیل میں دی گئی ہیں: - لڑائی کےدوران لگنےوالی چوٹ کےذریعے - کسی بھی وجہ سےزخم لگنےکی وجہ سے - مچھروں کےکاٹنےکی وجہ سے
علامات

وائرس کی منتقلی کے بعدعلامات ظاہرہونےمیں تقریباً4سے10دن لگتےہیں۔ ### **خشک حالت کی علامات** منہ ،کلغی،آنکھوں اورکانوں پرکھرنڈوں کا بن جانا،انڈوں کی پیداوارمیں خاطرخواہ کمی،کھاناپیناکم کردینا،کھرنڈوں کاکچھ عرصےبعدخودہی جھڑجانا خشک حالت کی علامات میں شامل ہیں۔ ### **نم/گیلی حالت(خُناق)** زبان،اندورنی نتھنوں اورپوٹے(معدے)میں پیلےرنگ کےنرم دانوں یازخموں کابننا،زخموں کوچھلنےپرخون کانکلنا،سانس کی نالی میں زخموں سےنکلنےوالےموادکےجمع ہونےسےدم گھٹنا، انڈوں کی پیداوارمیں کمی نم حالت(خُناق)کی علامات شامل ہیں۔
علاج

- وسیع الاثراینٹی بائیوٹکس میں آکسی ٹیٹراسائیکلین،ٹائلومائی سین،سنامائی سین یااینروفلاکساسین استعمال کریں ۔ - کھرنڈوں اورزخموں پرپولی فیکس آئنٹمنٹ یاآئیوڈین کاٹنکچرلگائیں۔ - مندرجہ بالادواؤں کےساتھ وٹامن Aکااستعمال کرنابھی فائدہ مندثابت ہوتاہے۔
بچاؤ

مرغیوں کےچیچک سےبچاؤکیلئےحفاظتی ٹیکہ جات(فاؤل پاکس ویکسین) بھی لگوائیں۔مچھروں کومارنےکیلئےحشرات کُش زہرکامحلول بناکرمرغی خانےمیں اورقریب کوئی پانی یاجوہڑہوتواس میں بھی اسپرے کریں
گمبورو/انفیکشئس برسل ڈزیز/آئی بی ڈی

یہ ایک وائرل بیماری ہے۔یہ بیماری عمرکےدوسرے ہفتےسےلیکر16ہفتےکی عمرتک متاثرکرسکتی ہے۔
اسباب/وجوہات

اس بیماری کی وجہ آئی بی ڈی وائرس ہے۔
پھیلاؤ

یہ بیماری متاثرہ مرغیوں سےصحت مندمرغیوں میں بیٹھوں،پانی اورخوراک کےذریعےمنتقل ہوسکتی ہے۔
علامات

بخار،دست،بھوک کانہ لگنا،بےچینی،سرگھمانا،سستی اورلنگڑاپن اس بیماری کی علامات میں شامل ہیں۔بیمارہونےکی شرح 60سے80فیصدجبکہ اموات کی شرح40فیصدتک ہوسکتی ہے۔
پوسٹ مارٹم میں ظاہرہونےوالی علامات

- برساسوجاہوادکھائی دیتاہےاورکبھی کبھارخون کےقطرےبھی نظرآتےہیں۔ - سوجےہوئےخون آلودگردے۔ - پوٹےکےساتھ خون کےدھبے۔
علاج

یہ وائرل بیماری ہے اس لیےاس کاکوئی مستندعلاج نہیں ہےلیکن علامات کےظاہرہونےپرعلامتی علاج کیا جاسکتاہے۔ - اینروفلاکساسین یااموکسی سیلین کےساتھ کیٹوپروفن استعمال کریں۔ - منرل مکسچرخوراک یاپانی میں ملاکراستعمال کریں۔
بچاؤ

اس بیماری کےبچاؤ کیلئےتمام مرغیوں کوگمبوروکی ویکسین لگوائیں۔صفائی ستھرائی کاخاص خیال رکھیں۔
دل کی جھلی میں پانی بھرجانےوالی بیماری/انگارا(ہائیڈروپیری کارڈیم)

یہ برائلر(گوشت پیداکرنےوالی مرغیاں)کی ایک اہم بیماری ہے۔مرغی خانےمیں متاثرہ مرغیوں کی بیٹھوں کےذریعےصحت مندمیں منتقل ہوتی ہے۔
اسباب

یہ ایک وائرل بیماری ہےاس کی وجہ ایڈینووائرس ہے۔
پھیلاؤ

- گنجائش سےزیادہ مرغیاں پالنا - زہرآلودخوراک کھلانا - صفائی کاناقص انتظام
علامات

اس بیماری کی علامات کودوحصوں میں تقسیم کی جاتاہےجن کی تفصیل مندرجہ ذیل میں دی گئی ہے:
بیرونی علامات

پیلےیاخاکی زردرنگ کی بیٹھیں۔مرغیوں میں یرقان جیسی علامات ظاہرہونا,تیسرےاورچوتھےہفتےمیں شرح اموات میں اضافہ,سانس لینےمیں دشورای,تیزبخاراور کھاناپیناکم کردیناشامل ہیں۔
اندرونی علامات

مردہ مرغیوں کاپوسٹ مارٹم کرنےکےبعدجوعلامات ظاہرہوتی ہیں وہ مندرجہ ذیل میں دی گئی ہیں: - دل کی جِھلی کاپیلاپن اوراس میں پانی کاموجودہونااس بیماری کی بنیادی علامت ہے۔جب پانی کوہوالگتی ہےتویہ جمناشروع ہوجاتاہے۔ - جسم میں موجودچربی کاپیلاہونا۔ - جگرکاسائزمیں چھوٹایاسُکڑاہواہونا۔ - اس بیماری میں دل اورجگراپناکام کرناچھوڑدیتے ہیں۔
علاج

یہ بیماری وائرس کےذریعےپھیلتی ہےاس لیےاسکاکوئی مستندعلاج نہیں ہےلیکن علامات کومدِنظررکھتےہوئےعلاج کیاجاسکتاہےجومندرجہ ذیل میں دیاگیاہے: - پانی میں گلوکوزملاکراستعمال کروائیں۔ - مرغیوں کی خوراک میں چکنائی(فیٹ)اورلحمیات(پروٹین)کی مقدارکم کردیں۔ - ہیپامرض سیرپ 2چائےکےچمچ فی گیلن پانی میں ملاکراستعمال کریں
بچاؤ

اس بیماری سےبچاؤکیلئےمندرجہ ذیل باتوں پرعمل کریں: - مرغیوں کوزہرآلودیاپھپھوندی لگی خوراک کھلانےسےگُریزکریں۔ - خوراک میں ٹاکسن بائینڈرکااستعمال لازمی کریں۔ - چوزوں کےفارم پر آنےسےپہلےصفائی کیلئےمندرجہ بالا ٹیبل میں دی گئی باتوں پرعمل کریں:
پولورم/سفیددستوں والی بیماری

یہ مرغیوں کی ایک بیکٹریل بیماری ہے۔چوزوں کیلئےکم جگہ،صفائی کاناقص انتظام اورآلودہ خوراک کھلانےسےیہ بیماری پھیلتی ہے۔
اسباب

اس بیماری کاسبب سالمونیلاپولورم نامی بیکٹریا ہے۔
علامات

اس بیماری کی علامات مندرجہ ذیل میں دی گئی ہیں: - پروں کاڈھیلاہونا - آنکھیں بندکرٹھہرجانا - سفیدرنگ کےدست لگنا - سانس لینےمیں تکلیف محسوس کرنااورآوازیں نکالنا
علاج

اس بیماری کےعلاج کیلئےمندرجہ ذیل باتوں پرعمل کریں: - جن چوزوں یامرغیوں میں علامت ظاہرہوں انہیں پہلی فرصت میں علیحدہ کردیں اورعلاج شروع کردیں۔ - درج ذیل میں سےکوئی ایک دوااستعمال کریں: - ملٹی وٹامن1گرام فی 2لیٹرپانی میں استعمال کریں۔ - پانی میں چینی ملاکراستعمال کروائیں۔
بچاؤ

اس بیماری سےبچاؤکیلئےمندرجہ ذیل باتوں پرعمل کریں: - چوزوں کےفارم پرآنےسےپہلےفینائل یاکسی بھی اچھی جراثیم کُش دواکامحلول بناکرصفائی کروائیں۔ - ضرورت سےزیادہ مرغیوں کوایک جگہ پرنہ رکھیں۔
کاکسی/خونی پیچش/کاکسی ڈیوسس

اس بیماری کا شمارانتظامی بیماریوں میں ہوتاہے۔
اسباب/وجوہات

اس بیماری کی وجہ ایمیریا نامی جراثیم ہے۔ایمیریا کاشمارپروٹوزووامیں ہوتاہے۔
پھیلاؤ

اس بیماری کےپھیلاؤکیلئےمندرجہ ذیل عوامل ہوسکتےہیں: - گیلی آلودہ بچھالی کےذریعے - گوشت کےحصول کیلئےپالی جانےوالی مرغیوں میں اس بیماری کاپھیلاؤزیادہ دیکھنےمیں آیاہے۔
علامات

ویسےتو اس بیماری کی علامات کسی بھی عمرکی مرغیوں میں ظاہرہوسکتی ہیں جبکہ زیادہ ترعمرکےتیسرےہفتےمیں حملہ زیادہ دیکھنےمیں آیاہے۔بیماری کی علامات کو دوحصوں میں تقسیم کی گیا ہےجن کی تفصیل مندرجہ ذیل میں دی گئی ہے:
بیرونی طورپرظاہرہونےوالی علامات

- متاثرہ مرغیاں پرپھیلاکربیٹھ جاتی ہیں۔ - خون ملےدست/اسہال کالگنا - بیماری کی شدت سےموت بھی واقع ہوسکتی ہے۔
اندرونی طورپرظاہرہونےوالی علامات

- انتڑیوں میں سوجن اورخون کی موجودگی - بعض اوقات انتڑیوں میں چھالےبھی دیکھنےمیں نظرآتےہیں۔
علاج

- ایمپرولیم(Amprolium)ایک گرام فی دولیٹرپانی میں ملاکراستعمال کریں۔ - کوکسیوا(Coxeva)ایک چائےکاچمچ فی گیلن پانی میں ملاکراستعمال کریں۔ - ڈائی سلفینادوائی ایک ملی لیٹرفی لیٹرپانی میں ملاکراستعمال کریں۔ - کاکسی کیوردوائی 1گرام فی 2لیٹرپانی میں ملاکراستعمال کریں۔ - وٹامن کے(Vitamin-K)یاٹرانزامین (Transamine)بھی پانی میں ملاکراستعمال کریں۔ - **مندرجہ بالاادویات میں سےکوئی ایک دوائی وٹامن Kیاٹرانزامین کےساتھ تین دنوں تک استعمال کریں۔علاج کےدوران وٹامن بی کااستعمال نہ کریں۔**
بچاؤ

اس بیماری سےبچاؤکیلئےبچھالی کوگیلا رہنےسے بچانےکیلئےاس میں خشک برادےکوشامل کرتے رہیں جس میں سپرفاسفیٹ ایک کلوگرام فی 100مرغیوں کےحساب سےملائیں۔ کاکسی کیورپاؤڈر1گرام فی 4لیٹرپانی میں ملاکرمہینےمیں ایک دفعہ استعمال کریں۔
نمکیاتی زہریلاپن/سالٹ پوازننگ

برائلرمرغیوں کی بڑھوتری اوربہترگوشت کی پیداوارکیلئےانہیں خوراک اورپانی میں مناسب مقدارمیں نمکیات کی ضرورت ہوتی ہے۔اگرنمکیات کی مقدارزیادہ ہوجائےتویہ زہریلاپن اختیارلیتی ہے۔
اسباب

مختلف قسم کےنمکیات زہریلےپن کےشکارکاسبب بن سکتےہیں جن میں عام خوردنی نمک(سوڈیم کلورائیڈ)کازیادہ مقدارمیں ہوناایک بڑی وجہ ہے۔بڑی مرغیوں کی نسبت چھوٹےچوزےزیادہ اس کاشکارہوتےہیں۔زیادہ مقدارمیں نمک کےہونےکی وجہ سےپانی کااستعمال بڑھ جاتاہےجس کی وجہ سےمتاثرہ چوزوں اورمرغیوں کےپیٹ میں اکثرپانی بھرجاتاہےجوان کی موت کی وجہ بنتاہے۔
علاج
نمکیات کےزہریلےپن کےعلاج کیلئےمندرجہ ذیل باتوں پرعمل کریں: - زیادہ نمکیات والی خوراک کااستعمال بندکردیں۔ - فلشنگ (Flusing)کریں یعنی پانی میں شربت ملاکراستعمال کریں۔ - مکئی کادلیہ استعمال کریں۔
افلاٹاکسی کوسس(پھپھوندی کازہریلاپن)

یہ بیماری مرغیوں کوکھلائی جانےوالی خوراک اوربچھالی میں موجودزہریلےپن کےباعث متاثرکرتی ہے۔
اسباب
اس بیماری کی بنیادی وجہ فنگس یافنجائی ہے۔مختلف اقسام کی زہریلی فنگس کانام مندرجہ ذیل میں دیےگئےہیں: - اسپرجیلا(فلیوس،پیراسیٹی کس) - پینی سیلین
علامات
افلاٹاکسی کوسس کی علامات مندرجہ ذیل میں دی گئی ہیں: - کمزوری ،جسمانی وزن میں کمی - بھوک میں کمی - خوراک کےمقابلےمیں گوشت کی کم پیداوار(FCRزیادہ ہونا) - بیٹھوں میں غیرہضم شدہ کاآنا - شدیدحالت میں موت کاشکارہونا
مردہ مرغی کےپوسٹ مارٹم میں ظاہرہونےوالی علامات
- گُردوں کی سوجن - جِگرکی سوجن کےساتھ چربی کی جمی ہوئی تہہ - جِگرپرخون کےدھبے - پیٹ اوردل کی جِھلی میں پانی کابھراہونا - جِلدکےنیچےباریک خون کےدھبے
علاج

اس بیماری کاکوئی خاص اورمستندعلاج نہیں ہے۔علامات کومدِنظررکھتےہوئےعلاج کیاجاسکتاہے۔علاج کےحوالےسےمعلومات مندرجہ ذیل میں دی گئی ہیں: - اینٹی ٹاکسن سیرپ(میڈی ٹاکس،ٹاکسی کیور،ٹاکسی نِل) کااستعمال کریں۔ - ملٹی وٹامن اورمنرل مکسچر(ڈی سی پی،ایل ایس منرل)پانی اورخوراک میں ملاکراستعمال کریں۔ - اگربچھالی میں فنگس لگی ہوئی ہےاسےپہلی فرصت میں خشک اورصاف بچھالی سےتبدیل کردیں۔ - پانی میں پیشاب آوردوا(نیفریکس پاؤڈر،نیفروفلٹریشن،نیفرالائٹ)کااستعمال کریں۔
بچاؤ
افلاٹاکسی کوسس سےبچاؤکیلئےمندرجہ ذیل باتوں پرعمل کریں۔ - خوراک میں ٹاکسن بائینڈرکااستعمال کریں۔ - بچھالی کوزیادہ گیلاہونےسےبچائیں تاکہ فنگس پیدانہ ہوسکے۔ - برسات کےموسم میں خوراک زیادہ مقدارمیں نہ خریدیں تاکہ نمی سےفنگس نہ لگ سکے۔
مرغیوں کےبیرونی اوراندرونی کیڑے(کِرم)

برائلرمرغیوں کواندرونی اوربیرونی کیڑوں کےحملےکاخطرہ رہتاہے۔کیڑوں کی تفصیل مندرجہ ذیل میں دی گئی ہے:
بیرونی کیڑے

برائلرمرغیوں کومختلف اقسام کےبیرونی کیڑےیاحشرات متاثرکرتےہیں۔کھٹمل،پسو،جوویں،چیچڑ،مچھراورمکھیاں وغیرہ نہ صرف متاثرکرتےہیں بلکہ مختلف بیماریاں بھی منتقل کرنےکاباعث بنتےہیں۔
نقصانات

بیرونی کیڑےاورحشرات کےمرغیوں کےنقصانات مندرجہ ذیل میں دیےگئےہیں: - خون چوستےہیں اورکمزوری کاباعث بنتےہیں۔ - بیرونی کیڑوں کی وجہ سےمرغیاں دباؤکاشکارہوتی ہیں جس سےان کی بڑھوتری شدیدمتاثرہوتی ہے۔ - کیڑوں اورحشرات کےکاٹنےپرمرغیاں زخمی ہوجاتی ہیں اوریہ زخم مختلف جراثیموں کی منتقلی میں اہم کرداراداکرتےہیں۔زخموں کومرغیاں دیکھ کرمزیدکاٹتی ہیں اورزخم کوٹھیک نہیں ہونی دیتی۔
بیرونی کیڑوں اورحشرات سےمرغیوں کوبچانےکیلئےاقدامات

- عمومی طورپرچوزوں کےفارم پرآنےسےپہلےبیرونی کیڑوں کےتدارک کی احتیاطی تدابیراپنائی جاتی ہیں۔ - مرغی خانےیاشیڈکےاندراورباہرمیں کسی بھی کیڑےمارزہرکامحلول بناکراسپرےکریں۔ - تمام قسم کےحشرات کُش زہرچوزوں کےفارم پرآنےسےپہلےکرلیں۔جب تک تمام کیڑوں کاتدارک نہیں ہوجاتاتب تک چوزےفارم پر نہ لائےجائیں۔
اندرونی کیڑے(کِرم)

عمومی طورپرمرغیوں کواندرونی طورپرتین اقسام کےکیڑےحملہ آورہوتےہیں جن میں ٹیپ ورم،راؤنڈورم اورپروٹوزوواشامل ہیں۔
مرغیوں کےاندرونی کیڑوں کےنقصانات

- اندرونی کیڑےمرغیوں میں کمزوری کاباعث بنتےہیں۔ - اندرونی کیڑےمرغیوں میں مختلف بیماریاں پھیلانےکاسبب بنتےہیں۔ - خوراک کےہضم ہونےمیں رکاوٹ کاباعث بنتےہیں۔ - مرغیوں کو دست لگنےکاباعث بنتےہیں۔ - مرغیوں میں بےچینی اوردباؤکاباعث بنتےہیں۔ - FCRمیں اضافےکاباعث بنتےہیں جومعاشی لحاظ سےنقصان دہ ہے۔
اندرونی کیڑوں کاتدارک

- لیوامیسول1ملی لیٹرفی کلوگرام جسمانی وزن کےمطابق پلائیں۔ - البینڈازول0.1ملی لیٹرفی کلوگرام جسمانی وزن کےمطابق پلائیں۔ - ٹرائی میتھوپرم1ملی لیٹرفی4لیٹرپینےکےپانی میں ملاکراستعمال کریں۔
بچاؤ
مرغیوں کواندرونی کیڑوں(کِرموں)سےبچاؤکیلئےمندرجہ ذیل ہدایات پرعمل کریں: - اندرونی کیڑوں کےتدارک کیلئےپانی میں دوا(لیوامیسول2-4گرام پینےکےپانی میں ملائیں)ملاکراستعمال کروائیں۔ - پینےکےپانی کوصاف کرنےوالی گولیوں کااستعمال کریں۔
بائیوسیکیورٹی
کسی بھی پولٹری فارم پرکامیاب مرغبانی کادارومداربائیوسیکیورٹی پرعمل درآمدپرمنحصرہے۔بائیوسیکیورٹی کابنیادی مقصدمرغیوں کومختلف اقسام کی بیماریوں سےمحفوظ رکھناہے۔
بائیوسیکیورٹی کےعوامل
- تجربہ کارفارم مینجر/عملہ - فارم پرباہرسےکسی بھی بیماری کےجراثیموں کی منتقلی کی روک تھام - مرغیوں کوصحت مندرکھنےکیلئےویکسی نیشن کامناسب انتظام - مرغیوں کوکم سےکم دباؤ(ماحولیاتی/بیماری)
پولٹری فارم کاعملہ
پولٹری فارم پرکام کرنےوالےعملےکےحوالےسے مندرجہ ذیل چنداہم ہدایات: - عملےکاتجربہ کارہونا - مرغیوں کوصحت مندرکھنےکی اہمیت کااندازہ ہونا - حفاظتی ٹیکہ جات کیلئےمنصوبہ بندی کرنا - قریبی مرغی خانےمیں کسی بیماری کی وباء کےپھوٹنےپراپنےفارم پربروقت حفاظتی اقدامات کابروئےکارلانا۔
بہترصحت مندپروگرام کیلئےمنصوبہ بندی
اچھی صحت بہتربڑھوتری اورمناسب پیداوارکی ضمانت ہے۔
بہترصحت مندپروگرام کی منصوبہ بندی کےحوالےسےاہم نکات
- بیماریوں سےپاک اورصحت مندچوزےخریدےجائیں۔ - کوشش کریں کوئی دوسراپولٹری فارم قریب نہ ہو۔ - چوزوں کےآنےسےپہلےفارم کی صفائی کاخاص خیال رکھیں۔خالی شیڈپرجراثیم کُش زہرکامحلول بناکراسپرےکریں۔ - ایک فارم پرایک ہی وقت پرنئےچوزےلائےجائیں اورایک وقت فارم سےنکالےجائیں۔ - مرغیوں کےمدافعتی نظام کیلئےمختلف اقسام کی بیماریوں کےمطابق اینٹی باڈیز کامناسب ٹائیٹرہونالازمی ہے۔
احتیاط علاج سےبہتر
مرغبانی کوفروغ دینےاورمنافع بخش بنانےکیلئےبیماریوں سےبچاؤکےحصول کی خاطراحتیاط ضروری ہے۔بیماری کی وجہ سےمعاشی نقصان اٹھانےکی بجائےاگربروقت احتیاط پر توجہ دےدی جائےتوبڑےنقصان سےبچاجاسکتاہے۔
ویکسی نیشن/حفاظتی ٹیکہ جات

مرغیوں میں کسی بھی متعدی بیماری کےحملہ آورہونےسےپہلے جسمانی طورپراس خاص بیماری کےخلاف قوت مدافعت پیداکرنےکےعمل کوویکسی نیشن کہتےہیں۔
ویکسین /حفاظتی ٹیکہ جات لگانےکےطریقے

- گوشت میں - جلدکےنیچے - آنکھ،نتھنوں اورمنہ میں قطرےڈال کر - پانی میں ملاکر - اسپرےکےذریعے(ہوامیں ذرات کےذریعے) - پرکےنیچےٹیکہ لگاکر
ویکسین کی اقسام
ویکسین یاحفاظتی ٹیکہ جات کی مختلف اقسام مندرجہ ذیل میں دی گئی ہیں:
زندہ ویکسین
اس ویکسین میں بیماری کےجراثیم زندہ حالت میں ہوتےہیں۔یہ ویکسین لگانےسےبیماری بھی لگ سکتی ہےاورایک پرندےسےدوسرےمیں بھی منتقل ہوسکتی ہے۔اس ویکسین کےلگانےکیلئےخاص احتیاط کوملحوظِ خاطررکھیں۔
مردہ ویکسین
یہ ایسی ویکسین ہےجس میں جراثیم مردہ حالت میں ہوتےہیں۔اس قسم کی ویکسین لگانےسےبیماری کےلگنےکاخدشہ نہیں رہتا۔مردہ ویکسین کےاستعمال سےاینٹی باڈیزکم مقدارمیں پیداہوتی ہیں۔
کمزورویکسین
اس قسم کی ویکسین میں بیماری کی وجہ بننےوالےجراثیم کمزوریالاغرحالت میں ہوتےہیں۔بیماری کےجراثیم زندہ ہونےکےباوجوداتنےکمزورہوتےہیں جوبیماری توپیدانہیں کرتےالبتہ بیماری کےخلاف اینٹی باڈیزپیداکرنےکی خوب صلاحیت رکھتےہیں۔
کن حالتوں میں ویکسین/حفاظتی ٹیکہ جات نہیں لگوانےچاہیں:

- جب مرغیاں/چوزےزیادہ دیرکےبھوکےہوں۔ - جب موسم شدیدگرم یاٹھنڈاہو۔ - جب مرغیاں/چوزےبیمارہوں۔ - جب کسی بھی وجہ سےدباؤکاشکارہوں۔ - جب کوئی ویکسین لگ چکی ہواورمرغیاں اس کےاثرسےدباؤکاشکارہوں۔
برائلرمرغیوں کاشیڈول/جدول

مندرجہ بالاشیڈول کےعلاوہ اپنےعلاقےکےلحاظ سےعمومی طورپرپائی جانےوالی بیماریوں کےمدِنظررکھتےہوئےشیڈول میں تبدیلی کی جاسکتی ہے۔